پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے تحت عالمی ریسلنگ مقابلے 28 اگست سے شروع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق رنگ آف پاکستان کے زیراہتمام دو روزہ رنگ آف پاکستان انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے بدھ 28 اگست سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔
بین الاقوامی ایونٹ میں دفاعی چیمپئن بادشاہ پہلوان اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔
مقابلوں میں برطانیہ، امریکہ، فرانس، پاکستان، بیلجیئم، سوٹزرلینڈ اور ہنگری کے پہلوان شامل ہیں جبکہ بادشاہ پہلوان کے ساتھ ساتھ انعام بٹ ،طیب اعوان اور اعجاز حیدر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
رنگ آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران شاہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے ۔
چیئرمین رنگ آف پاکستان ریسلنگ پیر سید عاصم کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے گذشتہ تین برسوں میں 25 مختلف ممالک کے 45 نامور پہلوان پاکستان آچکے ہیں۔
ریسلنگ کے تمام مقابلے 28 سے 30 اگست تک اسلام ٓاباد میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ ریسلنگ مقابلوں کا بین الاقوامی ایونٹ 2016ء میں شروع کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
