Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم جلسوں سے وفاقی وزرا ءپریشان ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

Now Reading:

پی ڈی ایم جلسوں سے وفاقی وزرا ءپریشان ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلی ٰسندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم جلسوں سے وفاقی وزرا ءپریشان ہیں۔

باغ جناح جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی ہر سال 18 اکتوبر کے شہیدوں کی یاد  میں جلسہ کرتی ہے،اس سال یہ جلسہ پی ڈی ایم کے ماتحت ہورہاہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گوجرانوالہ میں کل پی ڈی ایم  کا بڑا جلسہ ہوا جس سے وفاقی وزرا ءپریشان ہیں۔گوجرانوالہ جلسہ چھوٹا تھا تو وفاقی وزرا ءپریشان کیوں ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ کل کے جلسے کے لیے بھی وفاقی حکومتی وزرا ء یہی کہیں گے لیکن میڈیا سمیت پوری دنیا نے دیکھا کہ جلسہ بڑا تھا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  اس وقت ملک میں مہنگائی ہے، حکومت نےعوام کا جینا محال کردیا ہے۔آٹا چینی مہنگی ہوتو وفاقی وزرا ءسندھ پر الزام لگاتے ہیں۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے کہا کہ  یہ کورونا کے باوجود ٹائیگر فورس کا اجلاس بند کمروں مِیں کر رہے ہیں۔ہمیں عوام کی صحت کا خیال ہے ،ہمارا جلسہ باہر میدان میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر