Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم اورنگزیب کا عمران خان کو گھبرانا نہیں کا مشورہ

Now Reading:

مریم اورنگزیب کا عمران خان کو گھبرانا نہیں کا مشورہ
مریم اورنگزیب

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو گھبرانا نہیں کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‎عمران صاحب ابھی تو پی ڈی ایم کا دوسرا جلسہ ہے گھبرانا نہیں۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب نے کراچی کی ریلی دیکھ کر اپنی اگلی تقریر لکھنی شروع کردی ہے جبکہ کراچی کی ریلی دیکھنے کے بعد ہماری اللہ تعالٰی سے یہی دعا ہے کہ عمران صاحب کو ظرف اور صبر دے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب عوام نے آپ کا استعفیٰ لکھ دیا ہے،‎عمران صاحب آپ اور آپ کے کرائے کے ترجمان نواز شریف کو صبح دوپہر شام رات یاد کریں ، عوام کی فکر کا بیڑا ہم نے اُٹھا لیا ہے۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اب پتہ چلا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، ‎عمران صاحب ووٹ چوری کر کے مسلط ہوں تو عوام کا ردِ عمل دیکھیں۔

Advertisement

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‎پی ڈی ایم کے ایک جلسے نے عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کو پاگل کردیا ہے،‎عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ نواز شریف کا بیانیہ ہر گھر میں پہنچ چکا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ‎ مہنگائی اور غربت کا توڑ ملک میں نئے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے جبکہ ‎عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان روزانہ رونے کی عادت ڈال لیں کیونکہ اب ہر روز آپ کو رونا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر