
وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمارے ادارے ہمارا فخر ہیں، کسی کو توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے سیاسی مفادات کے لئے قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش قابل مذمت ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مضبوط ادارے پائیدار جمہوریت کی ضمانت ہیں، اپوزیشن جس درخت کے سائے میں بیٹھی ہے اسی کو کاٹنے کے درپے ہیں۔
سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ادارے قوم کا وقار اور پہچان بنتے ہیں، اداروں کے دشمن قوم کے دشمن ہیں جبکہ سیاست کو سیاست رہنا چاہیے، ملک کی دشمنی میں نہیں ڈھالنا چاہیے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والے شور مچاتے رہیں اور ہم قوم کی خوشحالی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News