Advertisement
Advertisement
Advertisement

بدامنی اور عورتوں کی بے حرمتی عمران خان کارنامہ ہے، مریم نواز

Now Reading:

بدامنی اور عورتوں کی بے حرمتی عمران خان کارنامہ ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم کی کرسی کی بھی لاج نہیں رکھی جبکہ بدامنی، مہنگائی اور عورتوں کی بے حرمتی عمران خان کارنامہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے باغ جناح کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت عرصے بعد کراچی ایک ہوں، کراچی میں جس طرح استقبال کیا گیا، مجھے لاہور اور کراچی کی سڑکوں میں کوئی فرق دکھائی دی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ ایک شخص کل چیخ چیخ کر اپنی ناکامی کا ماتم کررہا تھا، ابھی تو ایک ہی جلسہ ہوا ہے اور حکومت نے گھبرابا شروع کردیا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ایک ہی جلسے میں وہ اپنے ہوش وحواس بھی کہو بیٹھے ہو،ہم جانتے ہیں آپ دباؤ میں ہیں ، کرسی کی کوئی لاج رکھ لی ہوتی لیکن تم نے وزیر اعظم کی کرسی کی بھی لاج نہیں رکھی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم سے مخاطب نہیں ہوتا لیکن وہ ان سے مخاطب ہوتا ہے جو ان کو لیکر آئے۔

Advertisement

مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا وہ بچی ہے ساتھ نانی ہے لیکن میں ایک بچی نہیں بلکہ دو بچوں کی نانی ہوں، آپ نے نانی کے رشتہ کی تضحیک کی، نانی اور دادی کے رشتے اس کو ملتے ہیں جو اس کو جانتے ہیں، میری زبان زیب نہیں دیتی کہ میں ایسی باتیں کروں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے یہ بھی کہا کہ میرے والد اور بلاول کی والدہ بہن بھائی تھے اس لئے بلاول مجھے بہن کہتے ہیں اور آج میں اور بلاول وہ رشتی نبھا رہے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن مجھے بیٹی کہتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں ملنی دور کی بات نوکریاں چھین لی اور بلاول کو کہتے ہو یہ حرام کے پیسے پر پلے ہو لیکن غریب عوام سے تم نے روٹی کیوں چھینی اب آؤ عوام کو بتاؤ۔

مسلم لیگ ن کی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نوکری کے علاؤہ کبھی کوئی نوکری کی جبکہ ایک ایسا شخص جس کا ہاتھ دوستوں کی جیبوں پر ہو اس کو الزام لگانے کا حق نہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ منتخب نمایندوں کوگھربھیجنےکااختیارصرف پاکستانی عوام کوہے جبکہ پاکستان کی فوج ہماری ہے،فوج نوازشریف کی ہے،یہاں بیٹھےسب لوگوں کی ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ معیشت پرخودکش حملہ ہےتمہاراکارنامہ ،کاروباروں کوتباہ کرناہےتمہاراکارنامہ ہے جبکہ ہمیں غداری والی کہانیاں نہیں سناؤ، ایک فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ ہواتوغداری سامنے آجائےگی۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی جماعت ہے، یہ پی ٹی آئی نہیں یہ ن لیگ ہےجوپاکستان کی سب سےبڑی جماعت ہے جبکہ کہا جارہا ہے کہ ن لیگ پرپابندی لگائی جائے اور اگر آپ ن لیگ پرپابندی لگاؤ گےتوعوام پربھی پابندی لگانی پڑے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
آسٹریلوی شخص نے دنیا کا طویل نام رکھنے پر عالمی اپنے نام کر لیا
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر