Advertisement
Advertisement
Advertisement

بے نظیر بھٹو نے ملک کی بقا کیلئے اپنا خون دیا ہے، بلاول

Now Reading:

بے نظیر بھٹو نے ملک کی بقا کیلئے اپنا خون دیا ہے، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے ملکی بقاء کےلیے اپنا خون دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے باغ جناح کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کیلئےتاریخی دن ہے، سارےجمہوری کارکن راشدربانی کوسرخ سلام پیش کرتےہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید بی بی اورپیپلزپارٹی نے ملک کی بقا اور جمہوریت کیلئےاپنا خون دیا ہے، جس کی وجہ سے خون دیا وہ صبح ضرور آئے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اپنی ذات اور بہادری میں بے نظیر تھی، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے کہا میں اپنی عوام اور اپنے کارکنان کے ساتھ رہوں گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام جمہوری قوتوں نے اس کارواں کا ساتھ دینا ہے،18 اکتوبر کو خونی رات تھی، ہم پر شہداء کا قرض ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تاریخی مہنگائی ہے جبکہ پنجاب کے ساتھ مزاق کیا جارہاہے، کے پی اور بلوچستان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام کے حقوق کا وعدہ حکومت نے توڑ دیا ہے، جہاں عوام کے حق کی بات کرنی ہے وہاں عدلیہ پر دباؤ ہے میڈیا پر تالہ ہے، ان کو پابندیاں لگانے کا شوق ہے اس لئے نیوز پیپر، ٹی وی پر پابندی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، آٹا، چینی میں کرپشن ہے لیکن اس حکومت کوعوام کی بھوک دکھائی نہیں دیتی جبکہ یہ آئین کو نہیں مانتا ہے، اس کو عوام کے آنسو نظر نہیں آتے ہیں پھر بھی یہ جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ تاریخ کا فیصلہ ہے خلق خدا کے سامنے بڑے بڑے امر نہیں رہے جبکہ اس شخص کا غرور عوام مٹی میں ملا دے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب آمرانہ قوتیں عوام کے حقوق پر حملہ آور ہوئی تو پیپلز پارٹی سامنے کھڑی ہوئی جبکہ ہم نے اس ملک پر جمہوریت کا دفاع اپنے خون سے کیا ہے، غریب عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آج پھر پاکستان کے آئین پر حملے ہورہے ہیں، جو حق کی آواز بلند کرنے والوں کو جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں، کس کس کو جیل میں ڈالو گے جبکہ اگر ہمیں پارلیمان میں نہیں بولنے دیں گے تو سڑکوں پر لڑیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر