Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوٹیوب پر قرآنی آیات /سورتوں کو مونیٹائز کرنا بند کیا جائے، محسن عباس

Now Reading:

یوٹیوب پر قرآنی آیات /سورتوں کو مونیٹائز کرنا بند کیا جائے، محسن عباس
محسن عباس حیدر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکار محسن عباس نے یوٹیوب پر مذہبی مواد کو مونیٹائز نہ کرنے سے متعلق بلال مقصود کی رائے سے اتفاق کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن عباس حیدر نے کہا کہ میں بلال مقصود سے اتفاق کرتا ہوں کہ یوٹیوب پر قرآنی آیات /سورتوں کو مونیٹائز کرنا بند کیا جائے۔

مزید پڑھیں

انوشے عباسی کی بولڈ تصاویر وائرل؛ صارفین آگ بگولہ ہو گئے

ابھرتی ہوئی اسٹار انوشے عباسی ایک باصلاحیت اور خوبصورت پاکستانی اداکارہ، ماڈل...

عدالت نے محسن عباس کیس کا فیصلہ سنادیا

عدالت کا محسن عباس کو بچے کی کفالت کیلیے ماہانہ 50 ہزار...

تاہم اب اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں نے یہ یوٹیوب پر چاروں قُل چلائے اور یہ ایڈ آیا۔

Advertisement

اس سے قبل گلوکار بلال مقصود نے رواں برس اگست میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوٹیوب پر مذہبی مواد کو مونیٹائز نہیں ہونا چاہیے۔

یاد رہے بلال مقصود نے یوٹیوب پر مذہبی مواد سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا اور منافع بخش تنظیموں کی جانب سے مارکیٹنگ کے مقاصد سے اس میں مداخلت کو پریشان کن قرار دیا تھا۔

گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ یوٹیوب پر سورتوں اور دعاؤں کو مونیٹائز نہیں ہونا چاہیے۔

Advertisement

بلال مقصود نے لکھا تھا کہ تصور کریں آپ یوٹیوب پر سورۃ رحمٰن کی تلاوت سن رہے ہیں اور درمیان میں کسی لان یا کوکنگ آئل کا اشتہار آجائے، یہ انتہائی بے ادبی ہے۔

تاہم اس حوالے سے گلوکار کی پوسٹ پر اکثر مداحوں نے بھی ان خیالات سے اتفاق کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں بھی ایسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کچھ لوگوں نے بلال مقصود کی پوسٹ پر تنقید بھی کی تھی اور کہا کہ یہ اشتہارات ان افراد کو مالی فائدہ پہنچانے کے لیے ہیں جنہوں نے دنیا تک کچھ اچھا پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر