پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے، مسرت چیمہ
پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات نے آخر کیوں اپنے ہاتھوں میں ’نیل پالش‘ لگائی؟
اداکاروں نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ ہم اپنے ہاتھوں پر ’نیل پالش‘ لگا کر بچوں پر ہونے والے جنسی تشدد کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کل سوشل میڈیا پر ایک ’دی پالشڈ مین‘ نامی بین الاقوامی مہم زور و شور سے جاری ہے۔
’دی پالشڈ مین‘ کا مقصد حکومتوں اور عوام میں بچوں کے خلاف بڑھتے تشدد سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CGcuD54HVVo/?utm
اس مہم میں ورسٹائل اداکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، بابر اعظم، شعیب ملک، شہراد رائے اور دیگر شامل ہیں۔
ان تمام لوگوں نے اپنے ہاتھ کی ایک انگلی میں نیل پالش لگا کر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں پر ہونے والے جنسی تشدد کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CGenXpaMqxN/
سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغامات میں ان شخصیات کا کہنا ہے کہ ہر سال پوری دنیا میں لاکھوں بچے کسی بالغ مرد کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بنتے ہیں لیکن ایسا میرے ہوتے ہوئے نہیں ہو سکتا۔
تاہم وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
Sexual abuse is happening in most common places all over Pakistan. If you are in a public & someone touches you inappropriately, I’m giving you permission to turn around, Point your finger at them & scream as loud as you can “MUJHE HAATH MAT LAGAO”. #PakistanAgainstChildAbuse
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 20, 2020
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے مضبوط ترین مردوں میں سے ہیں لیکن اس برس پاکستان سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافے کے باعث پاکستان کے معروف اداکار اور کھلاڑی بھی اس میں حصہ لے رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CGe25aoMcrq/
یاد رہے کہ اس مہم کا آغاز آسٹریلیا سےسال 2014 میں ہوا تھا لیکن اب دنیا بھر کے مرد اور عورتیں ہر سال 1 سے 15 اکتوبر کے درمیان اپنی ایک انگلی کے ناخن پر نیل مالش لگا کر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اس آگاہی مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بہت سے اداکاروں نے اس مہم میں حصہ لیا اور سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News