Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی یونین کی سفیر کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

Now Reading:

یورپی یونین کی سفیر کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں یورپی یونین کے پاکستان کے لئے منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ یورپ میں کورونا وائرس کے پیدا ہونے والے بحران، انسانی جانوں کے ضیاع اور نقصانات پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور یورپین یونین کے مابین باہمی تعاون کو مفید قرار دیتے ہوئے زندگی کے مختلف شعبوں سمیت تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یورپین یونین کی جانب سے سماجی و اقتصادی تعاون کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ معاونت اور روابطہ کاری مزید فروغ پائے۔

اس موقع پر یورپین یونین کی سفیر نے پاکستان کو اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپین یونین پاکستان میں جمہوریت، جمہوری اقدار اور جمہوری اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے اور تجارتی سطح پر بہتر معاونت کیلئے باہمی رابطہ کاری سے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

Advertisement

یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا نے پاکستان کی پارلیمنٹ اور یورپین یونین کے درمیان موثر رابطہ کاری کو سراہا اور اس اْمید کا اظہار کیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر