عمیر جسوال اور ثناء جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
پاکستان شوبز انڈسٹریکی معروف اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نکاح...
پاکساتن شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید کے بھائی عبداللّہ جاوید کی جانب سے سوشل میڈیا پر اُن کی بہن اور بہنوئی کے لیے محبت بھرا جذباتی پیغام سامنے آگیا۔
گزشتہ روز نامور گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں۔
انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عبداللّہ جاوید نے اپنی بہن اور بہنوئی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہماری زندگی کا ایک خوبصورت دن تھا۔‘
https://www.instagram.com/p/CGk1JTUhfLN/
ثنا جاوید کے بھائی نے لکھا کہ ’بہت خوش قسمت ہوتے ہیں وہ بھائی جو اپنی بہن کو خوش دیکھتے ہیں اور جب اُنہیں ایک ایسا بہنوئی مل جائے جو اُن کی بہن سے بہت زیادہ محبت کرے تو بھائی مطمئن ہوجاتے ہیں۔‘
اُنہوں نے ثنا جاوید اور عُمیر جسوال کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ دونوں اپنی پوری زندگی خوشی خوشی ایک ساتھ رہیں، آمین، یہ ایک بھائی کی دعا ہے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News