Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان حکومت نے پی ڈی ایم جلسہ ملتوی کرنے کی اپیل کردی

Now Reading:

بلوچستان حکومت نے پی ڈی ایم جلسہ ملتوی کرنے کی اپیل کردی

بلوچستان حکومت کی جانب سے اپوزیشن سے پی ڈی ایم جلسہ ملتوی کرنے کی اپیل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی الرٹ سنجیدگی سےدیکھ رہے ہیں، ماضی میں بلوچستان میں سیکڑوں واقعات ہوتے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پر بھی  حملے ہوئے ہیں ایسے میں پی ڈی ایم قیادت کی ذمہ داری بھی بڑھ گئی ہے جبکہ پی ڈی ایم قیادت جلسے کے حوالے سے ہمارے اٹھائیس نکات ہیں جس کے مطابق ہم رہنماؤں کوبلٹ پروف گاڑیاں فراہم کریں گے۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نیکٹا کی جانب سے آئندہ دنوں میں بلوچستان اور خاص طور پر کوئٹہ اور پشاور کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

جام کمال خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اورماڑہ اور مکران میں گزشتہ چند واقعات واضح علامات ہیں کہ دشمن کچھ بھی کر سکتا ہے۔

Advertisement

اپوزیشن کی جانب سے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تاہم اب یہ دیکھنا ہوگا کہ غیر سنجیدہ اپوزیشن اس عمل کو کس طرح لیتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر