
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن کا محور نچلے طبقوں کی خوشحالی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ہارلے سٹریٹ، راولپنڈی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔
اپنے بیان میں راجہ بشارت نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے، سَڑکوں اور گلیوں وغیرہ کے ترقیاتی منصوبوں پر 8 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔
صوبائی وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ مشکل فیصلوں سے مستحکم ترقیاتی عمل کی بنیاد رکھی ہے جبکہ وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کا عمل رواں دواں ہے۔
راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مشکلات کا دور ختم، اب عوامی ریلیف کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو پروان چڑھا رہی ہے۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت نچلی سطح پر ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
واضح رہے اس سے قبل صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کا جایزہ لیا گیا تھا۔
اجلاس میں سیکریٹری سوشل ویلفیئر، ڈی جی اور دیگر افسران نے بریفنگ دی جبکہ محکمہ کی کارکردگی بڑھانے اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے مروجہ قوانین پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا تھا کہ محکمہ کے مختلف شعبوں میں اوور لیپنگ ختم کرنے کے لیے قانونی ترامیم کی جائے جبکہ پنجاب ویگارنسی آرڈی ننس 1958 و رضاکار تنظیموں کی رجسٹریشن و کنٹرول آرڈیننس 1961 کو آپ ڈیٹ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News