Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اورترکی کے مابین دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے تیارہیں

Now Reading:

پاکستان اورترکی کے مابین دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے تیارہیں
پاکستان اور ترکی

ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی آکار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے تیارہیں۔

ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی آکار کی دفاعی وفد کے ساتھ اسلام آباد میں وزیردفاع پرویز خٹک سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیردفاع پرویز خٹک نے  دونوں اسلامی برادرممالک کے مابین تعلقات کوتقویت دینے کیلئے  ترکی کے دفاعی وفد کے دورے کوسراہا۔

ملاقات میں پرویز خٹک نے کہا کہ کشمیر کے اصولی موقف پرساتھ دینے اور ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت پرترکی کے شکرگزار ہیں۔

Advertisement

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن اور خطے کے استحکام کیلئے ایک اہم کردارادا کیا ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صدررجب طیب اردوان ایک ویژنری رہنما اورپاکستان کے مخلص دوست ہیں جبکہ پاکستان ترکی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی فوجی ڈائیلاگ کے آئندہ15ویں رائونڈ میں حصہ لینے کیلئے تیارہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین مشقوں سے دونوں ریاستوں کی صلاحیتوں اور دفاعی قوت میں اضافہ ہوگا۔

ملاقات میں ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی آکار نے کہا کہ پاکستان اورترکی کے مابین تعلقات کی ایک لمبی تاریخ ہے جبکہ پاکستان اورترکی کے مابین دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے تیارہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر