
سعودی عرب نے یکم نومبر سے دنیا بھر کے معتمرین کے لیے عمرہ کی ادائیگی بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے عمرے پر پابندی کو بتدریج بحال کیا جا رہا ہے جس کے بعد ہر ہفتے دس ہزار خوش نصیبوں کو چنا جائے گا جنہیں پچاس افراد کے الگ الگ گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔
بیرون ملک پروازوں سے آنے والے معتمرین کو سعودی عرب پہنچ کر تین دن تک ہوٹل میں قرنطینہ کیا جائے گا اور اور کورونا ٹیسٹ کروانا بھی لازمی ہوگا۔
ابتدا میں کورونا کیسز میں کمی والے تینتیس ممالک سے پروازوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی جبکہ پاکستانی بھی ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جوعمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق حکومت نے اندرون ملک موجود غیرملکی مسلمانوں اور مقامی شہریوں کے لیے چار اکتوبر سے عمرہ کی ادائیگی کا سلسلہ بتدریج بحال کررہی ہے تاہم یہ بحالی سخت ترین حفاظتی انتظامات کے تحت ہوگی۔
اس ضمن میں ایک ماہ کے بعد بیرون ملک سے بھی معتمرین کی آمد کی اجازت ہوگی جبکہ ایک ماہ بعد ایک دن میں چھ ہزار معتمرین عمرہ ادا کرسکیں گے۔
حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں معتمرین کے لیے عمرہ کی ادائیگی کے دوران نئی شرائط اور کرونا وبا کے پیش نظر ایس او پیز تیار کیے گئے ہیں۔
عمرہ کی ادائیگی میں معاونت کے لیے انتظامی امور، محکمہ صحت، صفائی، رضا کار اور دیگر معاون ادارے بھی اپنی اپنی خدمات انجام دیں گے۔
خیال رہے کہ عمرہ کے لیے اس بار مسجد حرام میں ایک ہزار اضافی ملازمین کا عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News