Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت اور آزاد کشمیر کے طلباء کیلئے سندھ حکومت کا اہم اعلان

Now Reading:

گلگت اور آزاد کشمیر کے طلباء کیلئے سندھ حکومت کا اہم اعلان

سندھ حکومت نے یونیورسٹیز میں  گلگت اور آزاد کشمیر کی سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ علم الدین بلو شریک ہوئے ۔

اجلاس میں  وزیر اعلیٰ کو آگاہی فراہم کی گئی کہ سندھ میں پبلک سیکٹر میں کل 25 یونیورسٹیزہیں، ان 25 یونیورسٹیزمیں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی 162 سیٹیں مختص ہیں۔

اجلاس میں سندھ کی 9  یونیورسٹیز میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی 58 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ باقی 16 پبلک سیکٹر یونیورسٹیزمیں سیٹیں بڑھانے  کے لیے پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی سے اجازت لی جائے گی۔

Advertisement

جن یونیورسٹیوں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیٹیں بڑھائی گئی ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

سندھ یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 4 اور گلگت بلتستان کی 7 مزید سیٹیں بڑھائی گئیں، این ای ڈی یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی  2  اور گلگت بلتستان کی 2  مزید سیٹیں بڑھائی گئی ہیں۔

ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی  3  اور گلگت بلتستان کی 3 سیٹوں  کا  جبکہ  مہران یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی  3  اور گلگت بلتستان کی 2 مزید سیٹوں کا اضافہ کیا گیا۔

داؤد انجنیئرنگ یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 3 اور گلگت بلتستان کی 3 مزید سیٹیں بڑھائی گئیں جبکہ  پیپلز یونیورسٹی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ایک ایک مزید سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مزید 2-2 سیٹوں  کا اضافہ کیا  گیا ہے۔ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں گلگت بلتستان کی مزید 4  سیٹیں بڑھائی گئی ہیں ۔

کراچی یونیورسٹی میں آزاد کشمیر کی 8 اور گلگت بلتستاں کی  بھی اتنی ہی سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  حکومت کے اس فیصلے سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بچوں کو تعلیم کے شعبے میں فائدہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر