
پاکستان کی جانب سے کشمیر میں زمینی ملکیت کے قوانین میں غیر قانونی ترمیم کو واضح طور پر مسترد کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے کشمیر میں زمینی ملکیت کے قوانین میں غیر قانونی تبدیلی پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر میں زمینی ملکیت کے قوانین میں غیر قانونی ترمیم کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر میں زمینی ملکیت کی قوانین میں تبدیلی قابل مذمت ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں زمینی ملکیت کے قوانین میں تبدیلی پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News