Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر داخلہ کی اٹلی کے سفیر سے ملاقات، باہمی مشاورت پر تبادلہ خیال

Now Reading:

وزیر داخلہ کی اٹلی کے سفیر سے ملاقات، باہمی مشاورت پر تبادلہ خیال
اعجاز احمد شاہ

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی اٹلی کے سفیر اینڈریس فیراریس سے وزارت داخلہ میں خصوصی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی مشاورت اور ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں ثقافتی اور دیگر امور کے بارے میں معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملا قات کے دوران وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے اٹالین سفیر سے بتدریج بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا سے متعلق موقف دریافت کیا۔

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ فرانسیسی صدر کی جانب سے دیئے گئے بیان پر تمام امت مسلمہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے جس پر سفیر نے کہا کہ ہم نے اپنے لوگوں کو اس موضوع پر محتاط رہنے کا کہا ہے۔

نے یہ بھی کہا کہ اسلام پر امن مذہب ہے جبکہ رواداری اور برداشت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ

Advertisement

 اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ مذہب اور دیگر معاملات زندگی میں انتشار اور نفرت انگیز کلمات سے گریز کرنا چاہئے، یہ ایک حساس معاملہ ہے جبکہ اسلامو فوبیا سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ سے متعلق معاملات میں ہر ممکن تعاون کو جاری رکھیں گے۔

ملاقات میں اٹلی کے سفیر اینڈریس فیراریس نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے مثبت سمت میں رہے ہیں۔

اٹلی کے سفیر اینڈریس فیراریس نے مزید کہا کہ اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی کافی بڑی تعداد میں موجود ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات متوازن ہیں اور دونوں جانب سے تعاون کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
پاکستانی اسپنرز بھارتی بیٹرز کیلئے بڑا چیلنج، سنجے منجریکر نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
پاک-بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت وارننگ، 30 ہزار درہم تک جرمانے کا انتباہ
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
پاکستان بھارت آمنے سامنے ! جنگ مئی کے بعدکرکٹ کا میدان جنگ آج سجے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر