سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سرور کائنات حضور ﷺ کے یوم ولادت پر پیغام میں کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ تمام عالم کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔
سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ حضور تشریف لائے تو بہاروں پر بہار آگئی، ناگہاں ساکن ہواؤں پر روانی آگئی۔
مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ نبی مہربان ﷺ کے اسوہ حسنہ پرعمل کرنے میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ پورے عالم میں مصائب و مشکلات سے نجات حاصل کرنے کا زریعہ نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔
مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ فرانس میں ناموس رسالت پر حملہ کرکے ملت اسلامیہ کو للکارا گیا ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ امت مسلمہ جشن ولادت کی خوشیاں منانے کے ساتھ اسوہ رسول پر کاربند ہونے کا عہد بھی کرے۔
یاد رہے اس سے قبل عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں آج معلم انسانیت حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبین ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر اہلیان وطن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دُعا کرتا ہوں کہ یہ ماہ مبارک ہم سب کے لیے باعث رحمت ثابت ہو۔
عمران خان نے مزید کہا کہ سرورکائنات حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبین ﷺکی حیثیت اس کائنات میں اس بے مثال آفتاب کی ہے جو غار حرا سے طلوع ہوا۔ حضورﷺنے ساری کائنات کو رحمت اور ہمدردی کے نور سے منور فرمایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
