Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،چیئرمین پی ایس پی

Now Reading:

اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،چیئرمین پی ایس پی
Mustafa Kamal Press conference in AJK

چیئر مین پاک سر زمین پارٹی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال  نے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  میں وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہندوستان پر حملہ کرنے کا پوچھیں نہیں ،بھارت مظلوم کشمیریوں پر جو مظالم ڈھا رہا ہے ایسے حالات میں  ہم جنگ  ہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کرنے مظفرآباد آیا ہوں ۔ کشمیر کے ایشو پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے،اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونا ہو گا۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ستر سال سے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں ،کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مودی نے ہندوستان کی تباہی کا بٹن خود ہی دبا دیا ہے،ہندوستان میں اب کئی ریاستیں بنیں گی۔

چیئر مین پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے کشمیر کی جنگ کراچی میں لڑی ہے، ہم نے کراچی میں را کے منصوبے کو ناکام بنایا ہے۔

Advertisement

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات  بھی ہوئی۔

مصطفی کمال نے پارٹی وفد کے ہمراہ صدر آزادکشمیر سے ملاقات کی۔

 دونوں رہنماوں کے درمیان کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 مصطفی کمال نے صدر آزادکشمیر کو مکمل یکجہتی کا یقین دلایا اور کہا کہ بھارت پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا ہے, کراچی سے کشمور اور پورے ملک کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ دنیا کو بتانا ہوگاکہ اگر بھارت نے جارحیت نہ روکی تو جنگ کریں گے۔

 صدر آزادکشمیر نے مصطفیٰ کمال سے کشمیر آمد پر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

اس موقعے پرصدر ٓزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں, کشمیر کے عوام کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے ہیں۔ اور پاکستان کے پرچم میں دفن ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر