
ٹریفک پولیس کے تھریٹ الرٹ جاری ، تمام تعینات اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس لازمی پہننے کی ہدایت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کے لئے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کی جانب سے افسران اور اہلکاروں کے لئے خصوصی حکم نامہ جاری کر دیاہے۔
ذرائع کے مطابق جلوس کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے، سڑکوں پر جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے تمام ڈی ایس پیز اور ایس اوز کو نفری کو الرٹ اور تھریٹ کے حوالے سے بریف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
تمام تعینات اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس لازمی پہننے کی ہدایت دی گئی ہے جلوس کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے لئے ایک اسلحہ بردار جوان تعینات کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے تمام تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News