Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی: زلزے کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 150زخمی

Now Reading:

ترکی: زلزے کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 150زخمی

ترکی کے شہر ازمیر میں آج شام 4:30 بجے زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کے باعث جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کے باعث ساحلی علاقوں میں سمندر کا پانی بھی سڑکوں پر آگیا جس کے لوگوں کے مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

زلزلے کے شدید جٹکوں کی وجہ سے شہر کی 20 عمارتیں بھی تباہ ہوئیں ہیں جس میں 4 افراد کے ہلاک ہونے اور 150 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں

ترکی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ترکی کے شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔...

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے ازمیر میں شدید زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی کے شہر ازمیر میں شدید زلزلے پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے اور اس سلسلے میں ہمیشہ کی طرح پاکستانی قوم ترک بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی میں زلزلے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے غمزدہ لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی تمام تر ہمدردیاں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر