
فن لینڈ کے سفیر برائے جنوبی ایشیاء ہیری کمارائنن کا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیری کمارائنن نے اکتوبر کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم فن لینڈ کے سفیر برائے جنوبی ایشیاء کا دورہ پاکستان کوویڈ 19 کی دوستی لہر کے باعث ملتوی کیا گیا۔
پاکستان میں فن لینڈ کے آنری قونصل کے دفتر نے بھی دورے کے ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
فن لینڈ میں کوویڈ 19 کی دوسری لہر کے باعث متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے تاہم فن لینڈ کے سفیر برائے جنوبی ایشیاء ہیری کمارائنن کا دورہ پاکستان دوسری مرتبہ ملتوی کیا گیا ہے۔
قبل ازیں مارچ 2020 میں بھی کوویڈ 19 کے باعث ان کا دورہ پاکستان ملتوی کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News