
پاکستان بھر میں جہاں ایک طرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے وہی دوسری جانب ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 10 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اوگرا نے نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
گھریلو سلنڈر 114 روپے اور 439 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت کردی گئی ہے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1416 روپے سے بڑھ کر1530 روپےہو گیا ہے۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کا کمرشل سلنڈر 5449 روپے سے بڑھ کر5888روپے ہو گیا۔
تاہم اب ملک بھر میں فی میٹرک ٹن 120,024 روپے سے بڑھ کر 129,690روپے کی دستیاب ہو گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News