Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے زمبابوے کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

Now Reading:

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے زمبابوے کو 6وکٹوں سے شکست دے دی
زمبابوے

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو6وکٹوں سے شکست دیکر 3میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 207 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 35.2 اوورز میں حاصل کرلیا جبکہ زمبابوے کی ٹیم 45.1 اوورز میں 206 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

میچ کے دوران کپتان بابر اعظم 77،امام الحق49،حیدر علی29اورعابد علی22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے5وکٹیں لینے والے افتخاراحمد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے منگل کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

Advertisement

یاد رہے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوین ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی تھیں، وہاب ریاض اور حارث سہیل کی جگہ حیدر علی اور موسی خان ڈیبیو کیا جبکہ ابتدا میں ہی مہمان ٹیم کے اوپنر چمو چھبابا 6رنز بنا کر حارث رئوف کی گیند کا شکار بنےجس کے بعد آنے والے اگلے بلے باز بھی اسکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور 27کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی دوسری وکٹ گر گئی۔

59رنز کے اسکور پر زمبابوے کی تیسری وکٹ گری اور بی بی چھڑی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد اگلی وکٹ کے لیے 61رنز کی شراکت ہوئی اور 25اوورز تک زمبابوے کی ٹیم نے 120رنز اسکور کیے جبکہ اس کی ایک اور وکٹ اسی اسکور پر گر گئی تاہم آنے والے بلے باز بھی ٹیم کو کوئی خاطر خواہ سہارا نہیں دے سکے جبکہ یکے بعد دیگرے3وکٹیں گرنے کے بعد34اوورز میں زمبابوے کے7کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد آنے والے کھلاڑی مہمان ٹیم کے اسکور میں صرف21رنز کا اضافہ کرسکے اور 171کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی آٹھویں وکٹ بھی گر گئی۔

8کھلاڑیوں کے نقصان کے بعد آنے والے ٹیل اینڈرز بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور زمبابوے کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 206رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر