
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عثمان وزیر جیسے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایشین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر کی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی۔
عثمان وزیربلاول بھٹو کی ملاقات گلگت میں ہوئی جس میں بلاول بھٹو نے عثمان وزیر کو ایشین باکسنگ چیمپئن بننے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عثمان وزیر جیسے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ گلگت کے ایک نوجوان نے پاکستان کے لیے اتنا بڑا اعزاز جیتا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایشین چیمپئن کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عثمان وزیر کی ہر ممکن سپورٹ کرے گی۔
اس موقع پرعثمان وزیر نے 19 دسمبر کراچی کی فائٹ کے لئے بلاول بھٹو کو دعوت دی جس پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عثمان وزیر کا حوصلہ بڑھانے کے لئے فائٹ دیکھنے جاوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News