وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایتھوپیا کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر شوذب عباس ملاقات ہوئی ہے۔
وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ایتھوپیا کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر شوذب عباس کی ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ نے بطور سفیر برائے ایتھوپیا تقرری پر شوذب عباس کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے سفیر کو معاشی سفارت کاری سمیت پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی جس پر ایتھوپیا کیلئے نامزد سفیر شوذب عباس نے خصوصی ہدایات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ آج ہمیں خارجہ محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی ۔
دوسری جانب پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کے پانچویں دور کا آغاز کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین کثیر الجہتی ،دو طرفہ تعلقات موجود ہیں ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین مختلف باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں اعلی ٰسطحی روابط کا تسلسل، خوشگوار تعلقات کا مظہر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے محدود معاشی وسائل کے باوجود اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے ذریعے کورونا وباءکے پھیلاؤ میں کمی لانے میں کامیابی حاصل کی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
