Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

Now Reading:

پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے  کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق  مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی۔  خزانہ، پیٹرولیم، پاور اور پلاننگ ڈویژن کے حکام سمیت ایس ای سی پی، اوگرا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی 30 روز میں گردشی قرضے سے متعلق اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ ای سی سی میں پیش کرے گی۔

ای سی سی نے نیب، وزارت صحت، مذہبی امور اور انسداد منشیات  کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس  کی منظور ی بھی دے دی۔

Advertisement

وزارت قومی خوراک  نے اجلاس کو گندم کی دستیابی سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ ٹی سی پی نے ایک لاکھ ٹن گندم کی درآمد  کے لیے چھٹا ٹینڈر کھول دیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری 2021 تک ملک میں گندم وافر مقدار میں موجود ہوگی۔

ای سی سی نے گلگت بلتستان  کے لیے گندم کا کوٹہ ڈیڑھ لاکھ سے ایک لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر