
انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا اپنی زوجہ کے ہمراہ انوکھا انداز، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے جارح مزاج بلے با زاوئن مورگن نے اپنی زوجہ کے ہمراہ ابو ظہبی میں شیخ زید مسجد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر دونوں نے عرب ممالک کا مقامی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
اوئن مورگن نے عرب ممالک کا مخصوص جبہ نما لباس پہنا ہوا تھا جبکہ ان کی اہلیہ برقعے میں ملبوس تھیں۔
انگلینڈ کے کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا ’خوبصورت شیخ زید مسجد میں ایک پیاری صبح‘۔
Lovely morning in the beautiful Sheikh Zayed Grand Mosque 🕌 pic.twitter.com/TlcNH3g8Fn
— Eoin Morgan (@Eoin16) November 4, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News