Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین صنعتی، زراعت اور سماجی شعبوں میں تعاون کیلئے کوشاں ہے، چینی سفیر

Now Reading:

چین صنعتی، زراعت اور سماجی شعبوں میں تعاون کیلئے کوشاں ہے، چینی سفیر

پاکستان میں چین کے نومنتخب سفیر نے کہا ہے کہ چین پاکستان میں صنعتی ، زراعت اور سماجی شعبوں میں تعاون اور وسعت دینے کیلئے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چین کے نومنتخب سفیر نونگ رونگ کی چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے تعمیری ملاقات ہوئی ہے۔

Advertisement

 ملاقات میں چین پاکستان تعلقات اور سی پیک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور ساتھ ہی چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے چینی سفیر نونگ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی ہے۔

ملاقات کے دوران چینی سفیر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سی پیک کے لیئے مزید پاک چین مشترکہ کوششیں سامنے آنے والی ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ (ر) نے کہا ہے کہ سی پیک کے باعث چین اور پاکستان کے مابین دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوطی ہوگی ۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے تاہم پاکستان چین کے ساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کے لئے تیار ہے تاکہ گوادر پورٹ، انفرااسٹرکچر ، صنعت ، زراعت ، جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعاون کے ساتھ مشترکہ طور پر نئی پیشرفت کو فروغ دیا جاسکے۔

یاد رہے کہ دوران ملاقات چینی سفیر نونگ کی جانب سے چین پاکستان تعلقات کے لئے اتھارٹی کے چیئرمین کے تعاون اور حمایت کی تعریف  کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر