Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر پاکستان سے جدا نہیں ہوسکتا، مشعال ملک

Now Reading:

کشمیر پاکستان سے جدا نہیں ہوسکتا، مشعال ملک
مشعال ملک

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان سے جدا نہیں ہوسکتا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یکجہتی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غنڈے کسی بھی صورت کشمیریوں کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مسلمانوں نے آزادی کیلئے لاکھوں انسانی جانوں کے نذرانے دیئے جبکہ مساجد کی جگہ کشمیر اور بھارت میں مندر بنائے جارہے ہیں۔

یاسین ملک کی اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈوں نے آج کے دن مسلمانوں کا قتل عام کیا جبکہ آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسلمانوں پر مظالم کی تاریخ رقم کی تھی۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ حریت رہنماوں پر وحشیانہ تشدد اورمسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے جبکہ سماجی کارکنوں پرتشدد اور نمائندوں کو بھی سرعام اٹھایا جارہا ہے۔

Advertisement

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارت میں بھی سچ بولنے والے نہ صحافی محفوظ نہ سماجی کارکن محفوظ ہیں، کشمیریوں کی حق وسچ کی  کی آواز بھارت دبانے میں ناکام چکا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا تھا کہ بھارتی فورسز سرچ آپریشن کے نام پر کشمیری نوجوانوں کو قتل اور گرفتار کررہی ہے، سری نگر کے علاقے رامباغ میں دو کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

مشعال ملک نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارتی فورسز کے وحشیانہ ہتھکنڈے بہادر کشمیری عوام کی ہمت کم نہیں کریں گے جبکہ بھارتی سرکار کی غیر قانونی حرکتوں اور مظالم کی نئی لہر سے حق خود ارادیت تحریک مزید ابھرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر