جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکمران مرکز اور خیبر پختونخوا میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں اور حکومت عوامی جلسوں سے خائف ہوچکی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گوجرانولہ کراچی اور کوئٹہ کے بعد پشاور جلسہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم اور حکومتی ترجمان اپنی کارکردگی پر پردہ ڈالنے کے لیے اپوزیشن کی کردار کشی میں مصروف ہے اور ملک بھر میں عوام اور سرکاری ملازمین حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کا زوال قریب ہے جنوری سے قبل حکمرانوں کو گھر بھیجنے پر مجبور کردیں گے۔
مولانا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں 25 جولائی 2019 کے دھاندلی زدہ انتخابات کے حوالے سے اپنے بیانئے پر قائم ہیں۔
ان تما خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں صوبائی ہنماوں سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
