Advertisement
Advertisement
Advertisement

جواد ظریف کے دورہ پاکستان کی تفصیلات جاری

Now Reading:

جواد ظریف کے دورہ پاکستان کی تفصیلات جاری

دفتر خارجہ کی جانب سے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دو روزہ سرکاری دورے کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں جس کے لئے نور خان ہوائی اڈے پر پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی اور ایرانی سفارتخانے کے حکام ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا استقبال کریں گے۔

ایران کے نمائندہ خصوصی برایے افغانستان محمد ابراہیم طاہریان بھی جواد ظریف کے ہمراہ ہوں گے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا جو کہ سیاسی اور اقتصادی سطح کا ہے۔

دورہ پاکستان کے دوران ایرانی وزیر خارجہ اپنی ملاقاتوں میں پاک ایران باہمی تعلقات, امریکی صدارتی انتخاب متوقع پی فائیو پلس ون معاہدے کی بحالی کے تناظر میں آئی پی گیس پائپ لائن پر خصوصی بات چیت کریں گے جبکہ ان ملاقاتوں میں افغانستان میں قیام امن، افغان امن عمل، پاک ایران اقتصادی تعلقات، پاک ایران سرحدی انتظامی امور اور غیر قانونی منشیات و انسانی اسمگلنگ پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

پاکستان پہنچنے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کل سے اپنی باقائدہ ملاقاتوں کا آغاز کریں گے اور کل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے وہ کل مسلح افوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

Advertisement

دوران دورہ جواد ظریف کل شام انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کا دورہ بھی کریں گے, اور ایک لیکچر دیں گےایرانی وزیر خارجہ کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات شیڈیول نہیں ہے امریکی صدارتی انتخابات کے پس منظر میں ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان پاک ایران تعلقات کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر