Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے

Now Reading:

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اپنے دو روزہ  سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جواد ظریف اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جبکہ ان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین اعلی سطح کے رابطوں کی کڑی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گےاس موقع پر وفد میں شامل دیگر اراکین سے بھی تبادلہ خیال کیا جاے گا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ گذشتہ اڑھائی برس میں ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کا پاکستان کا یہ چوتھا دورہ ہے، پاکستان اور ایران کے قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں جن کی بنیاد باہمی اعتماد، مشترکہ ثقافت اور مذہب پر ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ میں اضافہ ہو رہا ہے ایرانی قیادت ببانگ دہل جموں و کشمیر کے معاملے پر حمایت کرتی ہے۔

Advertisement

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ باہمی تعاون کے فروغ کو مزید مستحکم بنانے اور بہت سے علاقائی امور پر تعاون میں اضافے کا باعث ثابت ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر