Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں قیام امن کے لئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لائی جائیں، وزراء خارجہ کا فیصلہ

Now Reading:

افغانستان میں قیام امن کے لئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لائی جائیں، وزراء خارجہ کا فیصلہ

پاکستان اور ایران کے وزرا خارجہ کے مابین فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہماری بہت اچھی نشست رہی باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا جو ہمارے دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت کی غماضی کرتا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور ایران کے موقف میں خاصی مماثلت پائی جاتی ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے باہمی مشاورت کے ذریعے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔

انہوں نےکہا کہ ایران اور ایران کی قیادت نے مسئلہ کشمیر پر جس طرح پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستانی عوام کے دل جیتے ہیں اور ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ آئندہ بھی عالمی فورمز پر پاکستان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

بعدازاں ایرانی وزیر خاجہ نے بتایا ہے کہ ہم نے باڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بھی خصوصی بات چیت کی ہے اور ہم اس سلسلے میں بہت پرامید ہیں۔

Advertisement

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے بارڈر سیکورٹی کے حوالے سے ہمیں بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے اور ہم بہت مطمئن ہیں، یقیناً باہمی تعاون سے ہم اس میں مزید بہتری لا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہہمیں خوشی ہے کہ پاکستان بارڈر پر باڑ لگانے سمیت سیکورٹی میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر