Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمود خان سب سے امیر ترین وزیراعلیٰ نکلے

Now Reading:

محمود خان سب سے امیر ترین وزیراعلیٰ نکلے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سب سے امیر ترین وزیراعلیٰ نکلے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

محمود خان 2 ارب 86 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے ساتھ سب سے امیر ترین وزیراعلیٰ نکلے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال دوسرے امیر وزیراعلیٰ ہیں۔ان کے اثاثوں کی مالیت 72 کروڑ چوراسی لاکھ روپے ہے۔

جام کمال کے پاس بیرون ملک میں جائیدادوں کی مالیت 77 کروڑ ستاسی لاکھ سے زائد ہے ۔ان کا ایک کروڑ 94 لاکھ کا بزنس ہے۔

Advertisement

جام کمال کی گاڑیوں کی مالیت 4 کروڑ 81 لاکھ ہے جبکہ انہوں نے 12 لاکھ کے زیورات ظاہر کیے ہیں۔

زیادہ اثاثوں کے حساب سے وزرائے اعلیٰ میں تیسرے نمبر پر عثمان بزدار ہیں۔

عثمان بزدار کے اثاثے 8 کروڑ 45 لاکھ سے زائد  ہیں۔ان کے پاس 2 لگژری گاڑیاں اور 2 ٹریکٹر ہیں جبکہ 20 تولے سونا  بھی ہے۔

اندرون ملک اور بیرون ملک عثمان بزدار کا کوئی کاروبار نہیں ہے۔

وزرائے اعلیٰ میں سب سے غریب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہیں۔

مراد علی شاہ کے پاس ڈیڑھ کروڑ مالیت کے اثاثے ہیں۔ والدہ کی طرف سے 100 تولے سونا تحفے میں ملا ہے جبکہ  ان کی بیٹی کے نام ڈی ایچ اے  میں 3 کروڑ مالیت کے دو پلاٹ بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا
وزیراعظم دورہ سعودی عرب مکمل کر کے ریاض سے لندن روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر