چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ سی پیک سے وابستہ ترقی میں میری ٹائم سیکیورٹی کلیدی کردار کی حامل ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔
نیول چیف نے تربت،گوادراور اورماڑہ میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
تربت آمد پرکمانڈر پاکستان فلیٹ اور اورماڑہ کےدورے میں کمانڈر کوسٹ بھی نیول چیف کے ہمراہ موجود تھے۔
AdvertisementCNS also visited Jinnah Naval Base & PN Cadet College Ormara. Speaking on occasions, the Adm highlighted imp of maritime security of entire Coast & CPEC. CNS also appreciated the morale, selfless devotion & commitment of troops in defending maritime frontiers of the country.(2/2)
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) November 12, 2020
نیول ائیر اسٹیشن تربت آمد پرنیول چیف کو نیول ائیر آرم آپریشنز پربریفنگ دی گئی۔انہیں گوادر پورٹ اور سی پیک کی کوسٹل سیکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔
امیر البحر نے جناح نیول بیس اور کیڈٹ کالج اورماڑہ کا بھی دورہ کیا۔
نیول چیف نے ان اسٹیشنز پر تعینات پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کے ساتھ وقت گزارااوران کے جذبے کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News