Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقامی صنعتوں کیلئے بہتر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، مشیر تجارت

Now Reading:

مقامی صنعتوں کیلئے بہتر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، مشیر تجارت
عبدالرزاق داؤد

روایتی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات 32 فیصد جب کہ غیر روایتی مارکیٹ میں برآمدات میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے مقامی صنعتوں کیلئے بہتر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق کا پلاسٹک کے شعبے کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس ہوا ہے جس میں مشیر تجارت نے قومی ٹیرف کمیشن کو نئے بجٹ میں پلاسٹک کے شعبے کو مراعات دینے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں پلاسٹک انڈسٹری کے ٹیرف ریشنلائزیشن پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کا شعبہ معیشت کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزارت تجارت مختلف شعبوں کیلئے تین سالہ ٹیرف ریشنلائزیشن پلان لارہی ہے اور اس ضمن میں وزارت  ٹیرف ریشنلائزشن کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشیر تجارت نے پلاسٹک کے شعبے کو مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور بتایا ہے کہ قومی ٹیرف کمیشن نے پلاسٹک کے شعبے کے ٹیرف ریشنلائزیشن پر کام کا آغاز کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر