Advertisement
Advertisement
Advertisement

فنی تعلیم کا فروغ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میاں اسلم اقبال

Now Reading:

فنی تعلیم کا فروغ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میاں اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال

اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ فنی تعلیم کا فروغ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکٹر کے سربراہان کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے امور،ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اور معیاری فنی تعلیم کے فروغ  کے اقدامات جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ میں ٹیوٹا،پی وی ٹی سی اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے سربراہوں کو شامل کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ فنی تعلیم کے اداروں کو پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت ایک چھتری تلے لایا گیا ہےجبکہ غربت اور بے روزگاری کے مسائل پر قابو پانے کے لئے فنی تعلیم کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے یہ بھی کہا کہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جبکہ ہنر مند نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو فنی تعلیم کے اداروں میں جدید علوم سے آراستہ کیا جارہا ہے۔

Advertisement

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ فنی تعلیم کے اداروں سربراہان حکومتی ترجیحات کی روشنی میں فنی تعلیم کو فروغ دیں جبکہ فنی تعلیم کے فروغ کے اہداف طے کر کے آگے بڑھا جائے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے اہداف حاصل کرکے ہی صنعت کی ضرورت کے مطابق تربیت یافتہ افرادی قوت دستیابی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

چیف اپرینٹنگ آفیسرٹیوٹا اختر عباس بھروانا،سی ای او پی ایس ڈی ایف جواد خان،چیئرمین پی وی ٹی سی میجر ریٹائرڈ شاہنواز،ایڈیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر ہارون نصیر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر