
11ماہ کی معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندے کو سزائے موت سنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قصور کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر نے 11ماہ کی معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم رفیق درندے کو سزائے موت سنادی۔
مجرم رفیق نے پیرووالہ روڈ میں 11 ماہ کی زنیرہ فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
تھانہ صدر پولیس نے اگست 2019 میں ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔
اس موقع پر زینب کے والد امین انصاری نے کہا کہ رفیق جیسے درندوں کو سر عام پھانسی پہ لٹکایا جائے۔ حکومت سر عام پھانسی کا قانون پاس کرنے میں حائل اپوزیشن کی رکاوٹیں عبور کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News