
گلگت بلتستان الیکشن میں جاری پولنگ اسٹیشن کا وقت ختم ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں صبح 8بجے سے ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود افراد ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
کورونا وائرس کی ایس او پیز کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کو چھ فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہونے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ پولنگ کے عمل میں عوام نے بھرپور شرکت کی جہاں 24 میں سے 23 نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور آزاد امیدوار میدان میں اترے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News