Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان الیکشن، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری

Now Reading:

گلگت بلتستان الیکشن، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری
گلگت بلتستان

جی بی ایل اے میں ٹھیک 5 بجے پولنگ بند کر دی گئی ہے کس کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں پولنگ ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جی بی اے 1 گلگت (1)

جی بی اے 1گلگت کے 62 میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج بھی بول نیوز کو موصول ہوگئے۔

نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امجد حسین 103 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 19 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

Advertisement

جی بی اے 2 گلگت (2)

جی بی اے 2گلگت کے73 میں سے ایک پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری کے مطابق پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 158 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے حفیظ الرحمان 122 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 4 نگر (1)

جی بی اے 4 نگر 1 کے 42 میں سے ایک پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار ایوب وزیری نے 128 ووٹ لیکر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ کو 83 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہیں۔

جی بی اے 5 نگر (2)

جی بی اے 5 نگر 2کے 26میں سے 8 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

Advertisement

 نتائج کے مطابق آزاد امیدوار جاوید علی 900 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ  مجلس وحدم المسلمین کے رضوان علی 578 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 6 ہنزہ

جی بی اے6 ہنزہ کے90 میں سے 14پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے عابد اللہ بیگ 1166 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے ظہور کریم 587 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 7 اسکردو (1)

جی بی اے 7 اسکردو کے 28 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے راجہ محمد ذکریا خان 630 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے سید مہدی شاہ 533 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement

جی بی اے 8 اسکردو (2)

جی بی اے 8 اسکردو کے54 میں سے6 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی سید محمد علی شاہ 770 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم  623 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 9 اسکردو (3)

گلگت بلتستان کے حلقہ 9 اسکردو 3 کے 55 میں سے 6 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

نتائج کے مطابق آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 1190 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار فدا محمد ناشاد 304 ووٹ لیے ہیں۔

Advertisement

جی بی اے 10 اسکردو(4)

جی بی اے 10 اسکردو کے مجموعی 46 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ۔

نتائج کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مشتاق حسین 129ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے وزیرحسن کو 76 ووٹ ملے ہیں۔

جی بی اے 11 کھرمنگ

جی بی اے 11 کھرمنگ کے 42 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سید امجد علی نے 538 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ آزاد امیدوار سید محسن رضوی کو 100 ووٹ ملے ہیں۔

جی بی اے 12 شگر

Advertisement

جی بی اے 12 شگر کے مجموعی 70 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار عمران ندیم 435 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے راجہ اعظم خان 330 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 13 استور (1)

جی بی اے 13 استور کے 49 میں سے 7 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی بول نیوز کو موصول ہوگئے۔

نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا فرمان علی 620 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے عبدالحمید 570 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 14 استور 2

جی بی اے 14 استور 2 کے مجموعی 47 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیرحتمی و غیرسرکاری سامنے آگئے۔

Advertisement

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شمس الحق نے 640 ووٹ حاصل کرکے پہلے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار ڈاکٹر مظفر علی نے 190 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہیں۔

جی بی اے 15 دیامر (1)

جی بی اے 15 دیامر1 کے مجموعی 45  پولنگ اسٹیشنز میں سے 9کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے۔

نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار بشیر احمد 365 ووٹ حاصل کرکے پہلے جب کہ آزاد امیدوار محمد دلپذیر 310 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہیں۔

جی بی اے 16 دیامر(2)

جی بی اے 16 دیامر 2کے مجموعی 41  پولنگ اسٹیشنز میں سے 14کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے ۔

Advertisement

نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوارمحمد انور  1922 ووٹ حاصل کرکے پہلے جب کہ  تحریک انصاف کے امیدوار عتیق اللہ 1642 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہیں۔

جی بی اے 17 دیامر (3)

جی بی اے 17 دیامر 3کے مجموعی39  پولنگ اسٹیشنز میں سے 7کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے ۔

نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے رحمت خالق 2063 ووٹ لیکر پہلے جب کہ تحریک انصاف کے حیدر خان 821 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 18 دیامر (4)

جی بی اے 18 دیامر 4کے مجموعی 26 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے۔

Advertisement

نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے گلبر خان 1288 ووٹ  حاصل کرکے پہلے جب کہ آزاد امیدوار  کفایت الرحمان 601ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہیں۔

جی بی اے 19 غذر (1)

جی بی اے 19 غذر 1کے 51 میں سے 15 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

 نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ظفر محمد 1184 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے سید جلال شاہ 994 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے20 غذر (2)

جی بی اے 20 غذر 2کے 52 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

Advertisement

 نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے نظیر احمد 704 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے علی مدد شیر 384 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 23 گھانچے (2)

جی بی اے 23 گھانچے 2  کے 48 میں سے 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔

نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی امیدوار امینہ بی بی 428 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے غلام علی 301 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کی 23نشستوں پرصبح 8بجے پولنگ شروع ہوئی، شدید سرد موسم کے باوجود ووٹرزنے الیکشن میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

پیپلز پارٹی، تحریک انصاف  اورن لیگ سمیت کئی جماعتوں کے تین سو بیس سے زائد امیدوار میدان میں تھے۔

Advertisement

7لاکھ سے زائد ووٹرزکے پاس حق رائے دہی  استعمال کرنے  کااختیارتھا جس میں سے سوا لاکھ ووٹرز نے پہلی بار اپنے پسندیدہ امیدوارکوووٹ دیا۔

گلگت بلتستان کے 3 ڈویژن 10 اضلاع پر مشتمل ہیں، گلگت ڈویژن میں گلگت، ہنزہ، نگر اور غذر کے اضلاع شامل ہیں۔

انتخابات میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت کئی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں تاہم پی ٹی آئی، (ن) لیگ اور پی پی میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔

پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو بھرپور سیاسی مہم کے بعد آج عوامی رائے کا شدت سے انتظار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر