Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکولز دوبارہ بند نہیں ہوں گے، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن

Now Reading:

اسکولز دوبارہ بند نہیں ہوں گے، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن
اسکول

صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے  کہا ہے کہ اسکولزدوبارہ بند نہیں ہوں گے۔

تفصیلات  کے مطابق  وزرا ئے تعلیم کانفرنس  کے اعلامیے  کا خیرمقدم کرتے ہوئے کاشف مرزا نے  کہا وزرا ئے تعلیم کانفرنس اعلامیہ کے مطابق بھی واضح طور پرتعلیمی ادارے کھلے رکھنےکااعلان ہو چکا ہے۔

صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ  اقوامِ متحدہ،یونیسف،یونیسکووعالمی بنک کی ایڈویزری کےمطابق کورونا کے خدشات میں بھی اسکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ  کورونا میں 7.5کروڑطلباءکی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وقت  کی قلت کی وجہ سےموسم سرماتعطیلات نہیں  ہوں گی، تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست تک کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔

Advertisement

صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ   سرکاری اسکولز میں زیرتعلیم 2.5 کروڑطلباءہمارے بچے ہیں،ایس او پیز پر  عملدرآمدکے لیے 50ارب روپے چاہئیں ، فوری ادا کیے جائیں۔

کاشف مرزا نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز ایس او پیز  پر مکمل عمل کر رہے ہیں، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے ثابت کیا ہے کہ طلباء تعلیمی اداروں میں مکمل محفوظ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر