پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کی کال دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے گلگت بلتستان الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تنظیمیں ملک بھر میں پریس کلبز کے بائر پرامن احتجاج کریں گی۔
نیر بخاری نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو گلگت میں ووٹ چوروں کے خلاف عوام کے احتجاجی اجتماع میں شریک ہیں۔
سیکرٹری جنرل پی پی پی نے یہ بھی کہا کہ گلگت میں ہزاروں شہریوں کا احتجاجی اجتماع حکومتی اور الیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑ کے خلاف ریفرینڈم ہے۔
نیر بخاری کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدیدار اور کارکن احتجاج کے دوران کرونا احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل یقینی بنائیں گے۔
سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی تنظیمیں کل بروز منگل وفاقی حکومت کی مداخلت اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے خلاف مظاہرے کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
