وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی کوششوں سے آٹے اور چینی کے بحران پر قابو پا لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آٹے اور چینی کے بحران پر قابو پا لیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ تمام جگہوں پر آٹا اور چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر تمام ملز مالکان کو مراسلہ جاری کیا جا رہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی کریں اور بروقت ادائیگی نا کرنے والوں کے خلاف ہر قسم کی قانونی کاروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
