
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ کورونا وبا کے دوران امید کی علامت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2020ءمیں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں 150.9 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران جب تمام ممالک کی معیشت سستی کا شکار تھیں، اس دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست اضافہ امید کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں 189 ملین ڈالر کے مقابلے میں اکتوبر میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 67.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 317.3ملین ڈالر ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News