پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا اجلاس منعقد ہوا جس کی سربراہی مولانا فضل الرحمان نے کی ہے اور اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات نتائج مسترد کردیا گیا ہے۔
اجلاس میں واضح پالیسی اخیتار کی گئی ہے جس کے مطابق کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم نے اپنی تحریک کے بنیادی اصول اور مقاصد وضح کر لئے ہیں۔
پی ڈی ایم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مہنگائی بےروزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
اس دوران مولانا فضل الرحمان نے طے کیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھجوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ ادارے جھوٹے مقدمات قائم کر سیاسی انتقام کا حصہ بن رہے ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے تمام جلسے جاری شیڈول کے مطابق ہونگے کیونکہ حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
