
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی نوجوان نسل باصلاحیت اور قابل ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بلوچستان پریس کلب کے صحافیوں کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں سے مسائل کے حل کے لئے سفارشات بھی طلب کر لیں۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی مسائل کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ملاقات میں محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں انکی زیادہ سے زیادہ سرپرستی کی ضرورت ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہےجبکہ میڈیا ورکز جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔
محمد صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ آزادانہ صحافت ہی ملک میں جمہوری رویوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہے جبکہ ہمیں عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے نوجوان نسل میں کاروبار اور کاروباری سرگرمیوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے قانون سازی سمیت دیگر اقدامات پر متعلقہ سٹیک ہولڈز سے مشاورت کریں گے جبکہ ملک و قوم کیلئے صحافیوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بلوچستان پریس کلب میں ہونے والی اس ملاقات میں سینیٹر احمد خان، اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News