Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Now Reading:

سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
الطاف جسکانی

ٹنڈوالہ یار میں نامعلوم افراد کا سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما الطاف جسکانی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کی زد میں آکر وہ دوران علاج سول اسپتال  حیدرآباد دم توڑ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی نائب صدرالطاف جسکانی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے تاہم الطاف جسکانی کوٹنڈوالہ یار سے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا تھا۔

جئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی وائس چیرمین الطاف جسکانی کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کردی جب حیدرآباد جاتے ہوئے بائی پاس پر پہنچے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں الطاف جسکانی شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی بیقابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

الطاف جسکانی متعدد گولیاں لگنے شدید زخمی ہوگئے جسے شدید تشویشناک حالت میں حیدرآباد روانہ کردیا ۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔

الطاف جسکانی پر ہونے والے قاتلانہ حملے اور جانبحق کی اطلاع پر سیکڑوں کارکنان ہسپتال پہنچ گئے ۔نامعلوم مشتعل کارکنوں کی اسپتال سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔

Advertisement

ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ کے حکم پر ضلع بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں ، شاہراہوں سمیت بازار، چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر