Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا ترقی و خوشحالی کیلئے پیکیج کااعلان

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کا ترقی و خوشحالی کیلئے پیکیج کااعلان
وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد کی ترقی و خوشحالی کے لئے 13ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں برآمد کنندگان اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترقیاتی پیکیج کے تحت فیصل آباد میں سڑکیں، پارکس، سیوریج اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کئے جائیں گے جبکہ اس پیکیج کے تحت صحت او رتعلیم کی سہولتوں کو بہتر بنائیں گے اور یہ پیکیج سالانہ ترقیاتی پروگرام کاحصہ ہوگا۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر ہے، فیصل آباد ترقیاتی پیکیج پر تیزی سے عملدرآمد کر کے دکھائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو فیصل آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، تمام علاقوں کی یکساں ترقی تحریک انصاف کا منشور ہے۔

Advertisement

سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں کاروبار کا پہیہ تیزی سے چل رہا ہے، ہماری حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی ہیں اور پنجاب نے اس ضمن میں لیڈ لی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت نے 5سیمنٹ فیکٹریوں کو این او سی جاری کردئیے ہیں، دسمبر تک مزید 16فیکٹریوں کو این او سی جاری کردئیے جائیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں 13سپیشل اکنامک زونز کے قیام کی منظوری دے چکی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے 7 سپیشل اکنامک زونز کے قیام کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج کشمیر انڈر پاس کے منصوبے اور ماڈل پولیس سٹیشن کا افتتاح کیا ہے، پنجاب بھر میں نئے ماڈل تھانے بنا رہے ہیں۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصل آباد میں پہلے بھی آیا اور آج وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پھر آیا ہوں جبکہ ترقیاتی پیکیج فیصل آباد کے شہریوں کا حق ہے جو ہم نے انہیں لوٹایا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کریں گے، نیاپاکستان بن رہاہے او رسب کو نیا پاکستان نظر بھی آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر