پاکستان کیلئے متوقع کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان کے متوقع کورونا ویکسین کے حوالے سے امریکہ سے سفارتی سطح پر رابطے جاری ہیں۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو متوقع کورونا ویکسین کے حوالے سے بڑی آفر کر دی جس کے مطابق امریکہ پاکستان کو ویکسین کی تیاری میں تعاون فراہم کریگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی آفر سے آگاہ کر دیا ہے جس پر پاکستان نے کورونا ویکسین سازی کی امریکی آفر پر مثبت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نے وزارت قومی صحت کو پاکستانی کمپنیوں سے مشاورت کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ وزارت صحت، متعلقہ حکام سے امریکی آفر پر تجاویز مانگ لیں ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ای سی سی نے وزارت قومی صحت کو ویکسین کے لیے ورلڈ بینک اور دیگر اداروں سے بات چیت کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ ویکسین پہلے مرحلے میں شدید متاثرہ 5 فیصد آبادی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
